اردو

urdu

اتراکھنڈ: حضرت مخدوم صابر پاک کا 753 واں عرس منایا جارہا ہے

عرس صابری میں عقیدت مندوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ نے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

By

Published : Oct 18, 2021, 10:17 PM IST

Published : Oct 18, 2021, 10:17 PM IST

حضرت مخدوم صابر پاک کا 753 واں عرس منایا جارہا ہے
حضرت مخدوم صابر پاک کا 753 واں عرس منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں مشہور اتراکھنڈ کے روڑکی میں واقع درگاہ حضرت مخدوم صابر پاک کا 753 واں عرس پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے, جہاں قمری مہینے کی 13 تاریخ کو عرس کا اختتام ہوگا۔

حضرت مخدوم صابر پاک کا 753 واں عرس منایا جارہا ہے

مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے عرس میں شرکت کی اور ملک و دنیا کے لیے دعائیں کیں۔ اس دوران اتراکھنڈ ، اترپردیش ، پنجاب ، دہلی ، راجستھان ، مہاراشٹر اور دیگر مقامات سے بڑی تعداد میں عقیدت مند کلیار پہنچ رہے ہیں ۔

مقامی انتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے اور حفاظتی اقدامات کے تحت سخت انتظامات کیے ہیں جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔اس دوران کثیر تعداد میں لوگوں نے لمبی لمبی قطاروں میں شامل ہوتے ہوئے مخدوم صابر پاک کی مزار پر چادر پوشی کی اور ملک کی بہتری و سلامتی کے لیے دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details