اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کے نام اردو کےساتھ سنسکرت میں لکھے جائیں گے - مرادآباد

اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کے نام ہندی، انگریزی اور اردو کے ساتھ سنسکرت میں بھی لکھے جائیں گے اور اردو کے نام ہٹانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

uttarakhand railway stations names to be written in sanskrit along with urdu
اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کے نام اردو کےساتھ سنسکرت میں لکھے جائیں گے

By

Published : Aug 28, 2020, 10:55 PM IST

مرادآباد منڈل ریل انتظامیہ ترون پرکاش نے آج ایک ورچوئل کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتراکھنڈ میں 22 ریلوے اسٹیشن ہیں۔ آج کی تاریخ میں سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر ہندی، انگریزی ، اور اردو میں اسٹیشن کے نام لکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ چوتھی زبان کے طور پر سنسکرت میں بھی نام لکھے جائیں گے۔

اتراکھنڈ سال 2000 تک اترپردیش کا حصہ تھا۔ یہاں دوسری سرکاری زبان اردو ہونے کے سبب سبھی ریلوے اسٹیشنوں کے بورڈ پر ہندی اور انگریزی کے علاوہ اردو میں نام لکھے گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان سنسکرت ہے۔ اس سال کے شروع میں ریاست کے ریلوے اسٹیشنوں پر اردو کے نام ہٹاکر ان کی جگہ سنسکرت میں لکھے گئے تھے۔ اس سے کافی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔بعد میں پھر سنسکرت کے نام ہٹاکر اردو میں لکھے گئے۔ ریلوے کے ضابطے کے مطابق کسی ریلوے اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ تین زبانوں میں نام لکھے جاسکتے ہیں۔

پرکاش نے بتایا کہ سنسکرت میں ریلوے اسٹیشنوں کے نام کیسے لکھے جائیں گے اس سلسلے میں وضاحت ملنے کے بعد سنسکرت میں نام جوڑ دیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details