اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: فلائی اوور کی نامکمل تعمیر سے لوگ پریشان - تریویندر سنگھ راوت

اتراکھنڈ کے کاشی پور میں زیر تعمیر فلائی اوور برج پچھلے دو سالوں سے زیر تعمیر ہے لیکن ابھی تک اس کا کام مکمل نہیں ہوا جس سے راہگیروں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

فلائی اوور کی نامکمل تعمیر
فلائی اوور کی نامکمل تعمیر

By

Published : May 30, 2020, 8:37 PM IST

اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر میں ٹریفک سے لوگوں کو نجات دلانے کے لیے ، وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت 31 جنوری 2018 کو شہر کے رام لیلا میدان میں منعقدہ ایک تقریب میں کاشی پور پہنچے تھے جہاں انہوں نے فلائی اوور بر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

فلائی اوور کی نامکمل تعمیر، ویڈیو

مجوزہ فلائی اوور کو مکمل کرنے کے لیے دو سال کی میعاد طئے تھی لیکن کام کی رفتار سست ہونے سے فلائی اوور ابھی تک اپنی قسمت پر آنسو بہا رہا ہے اور راہگیروں کو اس کی وجہ سے کافی پریشانی ہورہی ہے۔

اس معاملے میں کاشی پور کے جوائنٹ مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) گورو کمار کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس فلائی اوور کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی اور اسے عوام کے لیے کھول دیا جائ گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details