اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترا کھنڈ: آئی آئی ٹی رڑکی کے سائنسداں نے دھماکہ سے بچنے والا ہیلمیٹ تیار کیا - آئی آئی ٹی رڑکی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) رڑکی کے سائنسدان نے ایک خاص طرح کا ہیلمیٹ تیار کیا ہے- جو ھماکہ کے اثر سے بچانے والا ہے اور یہ ہیلمٹ جوانوں کو روایتی ہیلمیٹ کے مقابلہ میں زیادہ بہتر سیکورٹی فراہم کرسکے گا۔

سائنسداں نے دھماکہ سے بچنے والا ہیلمیٹ تیار کیا
سائنسداں نے دھماکہ سے بچنے والا ہیلمیٹ تیار کیا

By

Published : Jun 12, 2021, 10:05 PM IST

آئی آئی ٹی رڑکی کے میکینیکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر سیلیش گنپلے نے بتایا کہ یہ روایتی ہیلمیٹ کی جدید شکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روایتی ہیلمیٹ عام طورپر گولی سے تحفظ کے لئے ڈیزائن کئے جاتے ہیں۔ دھماکہ سے بچنے کے لئے انہوں نے ہیلمیٹ کی اوپری سطح پر خاص طرح کا پیڈ لگایا ہے ۔

یہ پیڈ دھماکہ سے اٹھنے والی کرنوں کے لئے حفاظت کا کام کرے گا ساتھ ہی چہرہ کی سیکورٹی کے لئے اس ہیلمیٹ پر ایک خصوصی فیس شیلڈ بھی لگائی گئی ہے۔ اس گرینولر دانیدار میٹریل سے تیار کیا گیا ہے جس سے دھماکہ کی کرنوں سے اس فیس شیلڈ کو بہت کم نقصان پہنچتا ہے اس کو ڈیزائن کرنے میں تین سال کا وقت لگا ہے اور یہ ایجاد جوانوں کی سلامتی اور دہشت گردی مخالف کوششوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details