اس سلسلے میں اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل نے ادھم سنگھ نگر کاشی پور میں جن سمواد پروگرام میں عوام سے خطاب کے دوران ریاست میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لت کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ۔ انھوں نے منشیات کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کے ملوث ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی انتظامیہ اور عوام کو اس پر قابو پانا ہوگا ۔ورنہ ریاست کی صورتحال منشیات کو لے کر خراب ہوسکتی ہے ۔
ڈی جی پی اشوک کمار نے لوگوں سے سائبر کرائم سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مواصلات کا ایک ایسا مرحلہ ہے جس میں سائبر کرائم بھی تیزی سے ابھر رہا ہے ، لہذا عوام کو اس سلسلے میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔