اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ لوٹ چکے ہیں دو لاکھ مزدور : راوت

اتراکھنڈ کے وزیراعلی ترویندر راوت نے کورونا پر جیت حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مرکز کی ہدایات پر کام کررہی ہے اور اب تک ریاست میں دو لاکھ سے زیادہ غیر مقیم مزدور لوٹ چکے ہیں۔

ترویندر راوت
ترویندر راوت

By

Published : Jun 4, 2020, 1:28 PM IST

ترویندر راوت نے پریس کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں اب تک تقریبا دو لاکھ غیر مقیم مزدور گھر لوٹ چکے ہیں اور ان سب کی تفصیلات تیار کی جارہی ہے۔

ان مزدوروں کے سلسلے میں مرکز کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے مزدوروں کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور کورنٹائن کا انتظام کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ نوجوانوں اور ریاست میں لوٹنے والے لوگوں کے لیے وزیراعلی سیلف ایمپلائمنٹ منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور کئی دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ دیہی معیشت کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ صنعتی یونٹوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس لئے ریاستی حکومت اس کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

ترویندر راوت کا کہنا تھا کہ غیر مقیم مزدوروں کی سہولت کے لئے تقریبا چودہ ہزار بستروں کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے اورآئی سی یو، وینٹی لیٹر کے ساتھ ہی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details