اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے اسٹیشنز کے سائن بورڈز سے اردو نہیں ہٹائی جائے گی - سائن بورڈز سے اردو زبان نہیں ہٹائی جائے گی

ریلوے نے واضح کیا کہ اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنز کے سائن بورڈز سے اردو زبان نہیں ہٹائی جائے گی اور ایک اضافی زبان کے طور پر اسٹیشنوں کے نام سنسکرت میں لکھے جائیں گے۔

ریلوے اسٹیشنز کے سائن بورڈز سے نہیں ہٹے گی اردو
ریلوے اسٹیشنز کے سائن بورڈز سے نہیں ہٹے گی اردو

By

Published : Feb 8, 2020, 3:25 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:34 PM IST

شمالی ریلوے کے چیف افسر تعلقات عامہ دیپک کمار نے یہاں بتایا کہ مختلف اخبارات میں اتراکھنڈ میں ریلوے اسٹیشنز کے سائن بورڈز سے اردو زبان کو ہٹانے کے سلسلہ میں شائع خبر کے ضمن میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ بھارتی ریلوے نے کسی بھی اسٹیشن سے نہ تو اردو زبان کو ہٹایا ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔

کمار نے کہا کہ سنسکرت زبان کو ریلوے اسٹیشنز پر لگے سائن بورڈز پر ایک اضافی زبان کے طور پر لکھا جا سکتا ہے لیکن اسے اردو زبان کو ہٹا کر نہیں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہدایت بورڈز، سائن بورڈز، نام کی تختیوں پر زبانوں کے استعمال سے متعلق ریلوے بورڈ کے سرکلر اور وزارت داخلہ کے میمو کے مطابق ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details