اتراکھنڈ کے دور دراز پہاڑی علاقوں سے تیزی سے ہورہی نقل مکانی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں معیاری تعلیم کی کمی ہے۔ایسی صورتحال میں ریاست کے ان علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مرکزی حکومت کی پہل پر ہر بلاک میں ایک کیندریہ ودیالیہ کو کھولا جائے گا۔
مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر ہر بلاک میں کیندریہ ودیالیہ کو کھولا جائے گا۔یہ منصوبہ اتراکھنڈ سے شروع ہونے جارہا ہے ، جس پر خود وزیر اعظم نریندر مودی نظر رکھیں گے۔