بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازعات کو لیکر نیپال کا رخ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید خراب کر رہا ہے، نیپال کی جانب سے بھارت کے کچھ علاقوں کو نیپال کا بتانے سے متعلق بیان آنے کے ساتھ ہی ایک ایسی بھی خبر آئی ہے، جو بھارت کی دو ریاستوں کے لئے تشویشناک ہیں۔
اپکو بتا دیں کہ بھارت کا نیپال سے ایسا بڑا علاقہ ہے جو 'فارسٹ لینڈ' میں اتا ہے اور جہاں ہر وقت محکمہ جنگلات نگرانی بھی کرتا رہتا ہے، لیکن نیپالی سے ایک نیا مصیبت دو گجراجوں کی شکل میں آئی ہے، جو نہ صرف سرحدی اضلاع بلکہ اترپردیش۔اتراکھنڈ کے محکمہ جنگلات کے افسران کی پریشانیوں کی وجوہات کا سبب بھی بن رہا ہے۔