اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ambedkar Statue Finger Broken: امبیڈکر کے مجسمہ کی انگلی توڑی، ہنگامہ ہونے پر پولیس نے معاملہ سنبھال لیا

غازی آباد میں کسی شرارتی عنصر نے مورتی کے ہاتھ کی انگلی توڑ دی تھی۔ Ambedkar Statue Finger Broken۔ صبح کچھ لوگوں کی نظر اس مورتی پر گئی، تب ہی معاملہ کا پتہ چلا۔ اس کے بعد لوگ وہاں جمع ہونے لگے۔ کچھ لوگوں نے اسے آئین کے معمار باباصاحب کی توہین قرار دیا۔ Breaking the finger of Ambedkar's statue, the police took over the matter

ہنگامہ ہونے پر پولیس نے معاملہ سنبھال لیا
ہنگامہ ہونے پر پولیس نے معاملہ سنبھال لیا

By

Published : Mar 14, 2022, 12:28 PM IST


غازی آباد: اتر پردیش غازی آباد میں شرارتی عناصر نے وجے نگر تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر ایک لٹھمار کالونی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچایا۔ صبح جب لوگوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ Breaking the finger of Ambedkar's statue, the police took over the matter

پولس فورس نے ماحول خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر نئی مورتی کا انتظام کیا۔ اس کے بعد ہی لوگ پرسکون ہوئے۔ آزاد سماج پارٹی کے کارکن راہول کمار جاٹو نے بتایا کہ یہ مجسمہ لٹھمار کالونی کی مرکزی سڑک پر واقع ہے۔

غالباً رات کے وقت کسی شرارتی عنصر نے مورتی کے ہاتھ کی انگلی توڑ دی تھی۔ صبح کچھ لوگوں کی نظر اس مورتی پر گئی، تب ہی معاملہ کا پتہ چلا۔ اس کے بعد لوگ وہاں جمع ہونے لگے۔ کچھ لوگوں نے اسے آئین کے معمار باباصاحب کی توہین قرار دیا۔ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے وجے نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر یوگیندر ملک فورس کے ساتھ پہنچے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مجسمہ بدل دیا جائے گا۔ اس کے بعد لوگ پرسکون ہوئے۔

انسپکٹر یوگیندر ملک نے بتایا کہ نیا مجسمہ نصب کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ حرکت کس نے کی۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details