آج ہم آپ کو ایک ایسی دکان کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کو 'نیکی کی دکان' کے نام سے جانا جاتا ہے، اس دوکان کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرکے بدلے میں صرف نیکی کمائی جاتی ہے۔
اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے رودر پور میں واقع اس دکان کو نیکی کی دکان کہا جاتا ہے، اس دوکان سے بے سہارا، غربا اور مسکینوں کی ضروریات کو پورا کیا جاتا یے۔
گرچہ آپ نے اپنی زندگی میں مختلف قسم کی دکانیں دیکھے ہوں گے لیکن ضلع ادھم سنگھ نگر کے رودر پور کی آدرش کالونی میں رہنے والے دو بھائی بابو خان اور سونو خان گزشتہ تین برسوں سے 'نیکی کی دکان' چلا رہے ہیں۔