ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے پہاڑی علاقوں میں محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 جنوری کو برفباری اور بارش ہونے کے امکان ہیں جس میں مسوری ، دھنولتی ، چکرتا جیسے علاقے شامل ہیں۔
دہرادون کے کئی علاقوں میں برف باری کے امکان۔ویڈیو اس سے قبل جمعرات کو بھی محکمہ موسمیات نے دہرادون، مسوری اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی ، جو درست ثابت ہوئی۔
اس بار بھی موسم نے ہر برس کی طرح بارش اور برف باری کے ساتھ نئے سال کا خیر مقدم کیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح دہرادون آ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ مسوری میں برف باری ہوسکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دارالحکومت دہرادون ، ہریدوار ، ہلدوانی میں بھی بارش کے امکان ہے۔