اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi Visit Kedarnath مودی نے گوری کنڈ سے کیدارناتھ کیلئے روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا - مودی کا اتراکھنڈ دورہ

اتراکھنڈ دورے پر گئے پی ایم مودی نے گوری کنڈ سے کیدارناتھ تک روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ 1267 کروڑ روپے کی لاگت سے 9.7 کلومیٹر کے اس روپ وے کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو کیدار کے درشن کرنے میں آسانی ہوگی۔ foundation stone of ropeway

مودی نے گوری کنڈ سے شری کیدارناتھ کے لئے روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا
مودی نے گوری کنڈ سے شری کیدارناتھ کے لئے روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا

By

Published : Oct 21, 2022, 1:14 PM IST

کیدارناتھ دھام: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں واقع کیدارناتھ دھام پہنچے۔ مودی جو دو روزہ دورے پر ہیں، وزیر اعظم بننے کے بعد چھٹی بار یہاں آئے ہیں اور انہوں نے پوجا ارچنا اور رودرابھیشیک کرنے کے بعد گوری کنڈ سے دھام تک روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے آج شری کیدارناتھ دھام میں رودرابھیشیک کرتے ہوئے سب کے سکھ اور خوشحالی کی خواہش کی اور آدیگرو شنکراچاریہ کی سمادھی استھل کا درشن کیا۔ ان کے ساتھ گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ریٹائرڈ) اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی تھے۔ Modi offers prayers at Kedarnath

اس موقع پر مودی نے گوری کنڈ سے کیدارناتھ تک روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ 1267 کروڑ روپے کی لاگت سے 9.7 کلومیٹر کے اس روپ وے کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو بابا کیدار کے درشن کرنے میں آسانی ہوگی۔ فی الحال گوری کنڈ سے شری کیدارناتھ پہنچنے میں عقیدت مندوں کو چھ سے سات گھنٹے لگتے ہیں۔ اس روپ وے کی تعمیر سے یہ سفر صرف نصف گھنٹہ میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد مسٹرمودی نے منداکنی آستھا پتھ اور سرسوتی آستھا پتھ جاکرترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے شری کیدارناتھ میں جاری مختلف تعمیر نو اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ مسٹردھامی نے انہیں مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے شری کیدارناتھ میں تعمیر نو کے کام میں مصروف کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر ان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر کابینی وزیر پریم چندر اگروال، ایم ایل اے شیلا رانی راوت، چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس۔ ایس سندھو، ضلع مجسٹریٹ رودرپریاگ میور دکشت، ایس پی آیوش اگروال، تیرتھ پروہت ونود شکلا، لکشمی نارائن، کبیر ناتھ اور دیگر معززین موجود تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details