اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندرلال بہوگنا کی موت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

مودی نے ماہر ماحولیات سندرلال بہوگنا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سندر لال بہوگنا جی کی موت ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

By

Published : May 21, 2021, 5:47 PM IST

سندرلال بہوگنا کی موت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت
سندرلال بہوگنا کی موت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماہر ماحولیات سندرلال بہوگنا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'سندر لال بہوگنا جی کی موت ملک کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ہمارے قدیم اقدارکی پاسداری کی۔'

سندرلال بہوگنا کی موت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

نریندر مودی نے کہا کہ 'ان کی سادگی اور رحمدلی کے جذبہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔'

واضح رہے کہ آج ماہر ماحولیات سندر لال بہوگنا کا اتراکھنڈ کے ایمس میں کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details