اترکاشی: چین تبت سرحد سے متصل اتراکھنڈ کے اترکاشی کے چنیالی سوڑ میں واقع تولیاڑا گاؤں کے جنگلات میں تقریباً 200 سے 250 غبارے ملے ہیں۔ ان پر پاکستان کے جھنڈے بھی تھے۔ پاکستانی پرچم نظر آتے ہی لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔ ایس پی ارپن یدوونشی نے بتایا کہ غباروں پر ایک دو پاکستانی جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ غبارے کے ساتھ پاکستان کا اردو میں لکھا ہوا بینر ملنے کے بعد خفیہ ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔ چنیالی سوڑ کے تلیاڑا کے جنگلات میں اردو میں لکھا ہوا بینر دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی آئی بی کی ٹیم بھی موقعے پر پہنچ گئی۔ investigation in Pakistani Flags found in Uttarkashi
اترکاشی ضلع کی سرحدیں چین اور تبت سے ملتی ہیں۔ تاہم وہاں سے بینر آنے کے امکان کو رد کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف، اترکاشی حکمت عملی کے لحاظ سے حساس اضلاع میں شمار ہوتا ہے۔ چنیالی سوڑ کی فضائی پٹی تولیڑا سے صرف تین کلومیٹر دور ہے۔ فضائیہ کے طیارے کئی بار چنیالی سوڑ فضائی پٹی پر اتر چکے ہیں۔ وقتاً فوقتاً یہاں بھارتی فضائیہ بھی مشق کرتی رہتی ہے۔