ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے 15 نئے مریض - اتراکھنڈ کورونا نیوز
ریاست اتراکھنڈ میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 15 نئے معاملے درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 111 ہوگئی۔
اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے 15 نئے مریض
اتراکھنڈ میں منگل کی شام تک کورونا وائرس کے کل 15 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ سیاحت کے لیے مشہور نینی تال میں پہلی مرتبہ پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔
یہ سبھی افراد مہاجر مزدور ہیں جو 16 مئی کو نینی تال لوٹے تھے۔ متاثرہ مریضوں میں سے 11 برس اور 21 برس کی سو لڑکیاں جبکہ 31 اور 51 سال کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔