ملک بھر مین کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لیکن بہت سارے افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے وجہ سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ریاست اتراکھنڈ کے مسوری کے کیمل بیک روڈ پر دو نوجوان سڑک پر آوارہ گردی کرتے پائے گئے۔
ایس ڈی ایم نے دونوں نوجوانوں سے 'پش اپ' اور اٹھک بیٹھک لگوائے۔ اس کے بعد دونوں نوجوانون کو ہدایت دے کر گھر واپس بھیج دیا۔