ریاست اترا کھنڈ میں منگل کی شام تقریباً 8 بج کر39 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلع چمولی میں آئے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 3 پوئنٹ درج کی گئی۔
ضلعی انفارمیشن آفیسر نے بتایا 'زلزلے نے شام 8 بج کر 39 منٹ پر چمولی ضلع اور اس کے ملحقہ علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے'۔