اس سلسلہ میں حکومت نے محکمہ سیاحت کو مساج سنٹر اور کرسیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کیدارناتھ زائرین کے لیے مساج سنٹر
اتراکھنڈ کے چار دھاموں میں سب سے زیادہ مشہور کیدارناتھ دھام پہنچنے والے زائرین کو راستے میں ہونے والی مشکلات سے دور رکھنے اور تھکاوٹ سے بچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
کیدارناتھ زائرین کے لیے مساج سنٹر
واضح رہے کہ کیدر ناتھ جانے والے زائرین کو 16 کیلو میٹر پیدل راستہ طئے کرنا پڑتا ہے جبکہ یہ راستہ کافی دشوار کن ہوتا ہے۔
بزرگ اور کمزور زائرین کیدار ناتھ پہنچنے کے بعد ٹھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تاہم حکومت نے اس سلسلہ میں اقدامات کرتے ہوئے یہاں مساج سنٹر اور کرسیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے جس کا آئندہ سال سے آغاز ہوجائے گا۔