ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکش کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اراضی کی رجسٹریشن بھی نہیں کی جارہی تھی۔لیکن اب زمینوں کی رجسٹری شروع ہو گئی پے۔
ریاست اتراکھنڈ میں دہرادون ضلع کو چھوڑ کر ریاست کے تمام اضلاع میں اراضی کی رجسٹریشن شروع ہوگی۔ رجسٹری آفس کے کھلنے کے ساتھ ہی جائداد غیر منقولہ کاروبار دوبارہ پٹری پر آجائے گا اور زمین کی خرید و فروخت شروع ہوگی۔ تاہم اس دوران رجسٹری آفس میں ملازمین کو بہت ساری چیزوں کا خیال رکھنا پڑےگا۔