پریڈ پروگرام میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں، انھوں نے پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر ریاست کے وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت بھی موجود ہیں۔
دہرادون: انڈین ملیٹری اکادمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں انڈین ملیٹری اکادمی (آئی ایم اے) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ شروع ہوگئی ہے، اس پروگرام میں مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں۔
اس پریڈ میں اترپردیش کے 26، ہریانہ(39)، بہار(24)، راجستھان(21)، اتراکھنڈ(19)، مہاراشٹر(19)، ہماچل(18)، دہلی(16)، پنجاب(11)، مدھیہ پردیش(10)، کیرالہ(10)، تامل ناڈو(9)، کرناٹک(7)، آندھرا پردیش(7)، جموں و کشمیر(6)، مغربی بنگال(6)، تلنگانہ(5)، منی پور(4)، چندی گڑھ(4)، جھارکھنڈ(4)، آسام(2)، انڈمان نکوبار(1)، میزورم(1)، اڑیسہ(1)، سکم سے ایک امیدار شامل ہیں۔
پڑوسی ممالک کے پاس آؤٹ ہونے والے امیداروں میں سب سے زیادہ تعداد افغانستانی امیدواروں کی ہے جہاں کے 47 امیدوار پاس آؤٹ ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بھوٹان ہے جس کے 12 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔