اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریش راوت نے بی جے پی پر بولا حملہ

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش راوت نے آج اپنے پنجاب دورے سے اتراکھنڈ واپسی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش راوت

By

Published : Nov 14, 2019, 4:22 AM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کہا کہ بی جے پی کے کنویں میں ایک سے ایک بڑا بدعنوان انسان بیٹھا ہے اور تفتیش ان کی کروائی جارہی ہے

انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیس بی جے پی کے رہنماؤں پر ہونے چاہیے کیوں کہ لوٹ کھسوٹ ڈکیتی والے بی جے پی میں ہیں کانگریس میں نہیں۔

ہریش راوت نے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کا معاملہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور میں سب ممکن ہے، ساتھ انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے مودی راج میں یہ طئے ہوگیا ہے کہ جس کے گھر پر چوری ہوگی اسی پر مقدمہ کیا جائے گا۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش راوت


مہاراشٹر میں جاری سیاسی رسہ کشی پر راوت کا کہنا ہے کہ' نظریاتی طور پر کانگریس کا شیوسینا سے کوئی میل نہیں ہے اور بی جے پی سے بھی کوئی میل نہیں ہے لیکن بی جے پی نہ صرف ایک خاص فرقے کی پارٹی ہے بلکہ غیر جمہوری رویہ اختیار کرنے والی پارٹی بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details