ریاست اتراکھنڈ میں کانگریس رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج ہونے کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حال ہی میں سابق وزیر اعلی ہریش راوت کے قریبی کانگریس کے ریاستی ترجمان منیش کارنوال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جس پر سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کانگریس کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا کے ذریعے آزادانہ سوچ رکھنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
اتراکھنڈ: کانگریس کے رہنماؤں سے تبصرہ نہ کرنے کی اپیل دراصل پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف فیس بک پر تبصرہ کرنے پر کانگریس کے رہنما منیش کرنوال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس تبصرہ کو مبینہ طور پر توہین آمیز قرار دیا گیا ہے۔
جوالاپور کے بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ نے کانگریس رہنما منیش کرنوال کے خلاف تھانے میں شکایت دی تھی۔ جس کے بعد کانگریس رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
اس کے بعد سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کانگریس کے رہنماؤں اور آزاد خیال لوگوں سے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپیل کی کہ 'کانگریسی اور آزاد خیال لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے۔ اگر کوئی کارٹون بی جے پی کے کسی اعلی رہنما کے جیسا لگتا ہے، تو اس پر تبصرہ نہ کریں، کیوں کہ بی جے پی آپ پر ٹوٹ پڑے گی۔'