اردو

urdu

ETV Bharat / state

مندر کو انسانی بم سے اڑانے کی دھمکی

اتراکھنڈ کے مندر کو اڑانے کے لیے دھمکی آمیز خط موصول ہونے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

By

Published : Jan 3, 2020, 5:24 PM IST

مندر کو انسانی بم سے اڑانے کی دھمکی
مندر کو انسانی بم سے اڑانے کی دھمکی

ریاست اتراکھنڈ کے رِشی کیش کے درگا مندر کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، جس میں انسانی بموں سے اس مندر کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، خط موصول ہونے کے بعد مندر اور گردونواح میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

مندر کو انسانی بم سے اڑانے کی دھمکی

مندر کے پجاری بھوپندر روز کی طرح ہیکل کا پھاٹک کھولنے کے بعد جب اندر داخل ہوئے تو فرش پر ایک خط ملا جس میں مندر کو انسانی بم سے اڑانے کا مضمون لکھا تھا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اس خط میں آئی ایس آئی ایس کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔

مندر کے پجاری نے اس کی اطلاع کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ محکمہ پولیس کو دی ہے، جس کے بعد پولیس افسران اس معاملے کی صحیح تفتیش میں مصروف ہیں۔

فی الحال آئی ایس آئی ایس اور انسانی بموں کی خبروں سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے، اور علاقے کے لوگ خوف کے ماحول میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details