ملک میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن ہے۔ لوگ گھروں میں رہ رہے ہیں، باہر نہیں نکل رہے ہیں۔
ایسے موقع پر کچھ شرارتی عناصر اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان دنوں ریاست اتراکھنڈ کے سری نگر میں فیس بک پر کچھ شرپسند عناصر لوگوں کی کلون آئی ڈی بنا کر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سرینگر کے رہائشی سندیپ، گوپی اور منوج نے بتایا کہ 'انہیں ایک جاننے والے کی فیس بک آئی ڈی سے میسج آیا اور پہلے تو اس نے خیریت پوچھا اور اس کے بعد آئی ڈی ہینڈلر نے ضرورت بتا کر ان سے رقم مانگنا شروع کردیا۔'