ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی سے 23 کلومیٹر دور مشرق میں دیر رات تقریبا 1 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اتراکھنڈ: اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے یہ بھی پڑھیں: راجستھان سمیت تین ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے
اس سے قبل اتراکھنڈ میں 23 مئی کی رات قریب 12 بجے کے بعد چمولی، اترکاشی اور دہرادون اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اس وقت کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز جوشی مٹھ سے 43 کلومیٹر دور بتایا گیا تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے سبب لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔