کانگریس کی رہنما اور اتراکھنڈ کی اپوزیشن لیڈر اندرا ہریدیش کے خلاف متنازع تبصرے کرنے کی وجہ سے بی جے پی کے ریاستی صدر بنشی دھر بھگت کانگریس کے نشانے پر آ گئے ہیں۔
اتراکھنڈ: بی جے پی کے ریاستی صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ جہاں اندرا ہریدیش نے بنشی دھر بھگت کے متنازع بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں، ریاست کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
اسمبلی کے سابق اسپیکر اور جیگیشور کے ایم ایل اے گووند سنگھ کنجوال نے بھگت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے نازیبا بیان پر اندرا ہریدیش کے پاؤں چھو کر معافی مانگیں۔
مزید پڑھیں:
غور طلب ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنشی دھر بھگت نے کمان دورے کے موقع پر نینی تال کے علاقے بھیم تال میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور اتراکھنڈ کی حزب اختلاف کی رہنما اندرا ہریدیش کے خلاف متنازع بیان دیا تھا۔