اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rishabh Pant To Be Shifted to Mumbai رشبھ پنت کو بہتر علاج کیلئے ممبئی شفٹ کیا جائے گا

کرکٹر رشبھ پنت کو بہتر علاج کے لیے آج دہرادون سے ممبئی منتقل کیا جائے گا۔ یہ جانکاری دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ڈائریکٹر شیام شرما نے دی۔ Rishabh Pant Car Accident

Rishabh Pant To Be Shifted to Mumbai
بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت

By

Published : Jan 4, 2023, 2:28 PM IST

دہرادون/دہلی: بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 30 دسمبر کو کار حادثے کے بعد دہرادون کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رشبھ پنت کے ہاتھ، پیر، چہرے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔ فی الحال کرکٹر رشبھ پنت دہرادون کے میکس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہیں ہریدوار کے خانپور کے رکن اسمبلی اُمیش کمار نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ رشبھ پنت کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ Cricketer Rishabh Pant

ڈی ڈی سی اے نے ٹویٹ کیا: ایسی صورتحال میں دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ رشبھ پنت کو مزید علاج کے لیے آج ہی ممبئی منتقل کیا جائے گا۔ ڈی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر شیام شرما نے ٹویٹ کیا ہے۔ دراصل بھارتی کرکٹر رشبھ پنت 30 دسمبر کو رورکی کے نارسن میں سڑک حادثے میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد دہرادون کے میکس ہسپتال میں ان کی کئی چھوٹی پلاسٹک سرجری کی جاچکی ہے۔ بتادیں کہ رشبھ پنت کو میکس ہسپتال دہرادون کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہسپتال کے باہر رشبھ پنت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کی بھیڑ بڑھ رہی ہے۔

رشبھ پنت کو ممبئی شفٹ کیا جائے گا: اب رشبھ پنت کو بہتر علاج کے لیے ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ انفیکشن کا خوف ہے۔ خانپور کے ایم ایل اے امیش شرما نے منگل کو کہا تھا کہ انہیں جلد ہی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ جس طرح سے علاج چل رہا ہے انہیں ممبئی لے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایم ایل اے نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے رشبھ پنت سے ملاقات کی تھی۔ دراصل اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو دہلی یا ممبئی منتقل کرنے کی بات ہوئی تھی۔ تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے لیکن ڈی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر شیام شرما کے ٹویٹ سے رشبھ پنت کے علاج کو لے کر سرگرمی بڑھ گئی ہے۔ رشبھ پنت دہلی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details