اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیلتھ انشورنس کے نام پر پنشن سے کٹوتی کے معاملے میں حکومت سے جواب طلب

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نےسبکدوش ملازمین سے ہیلتھ انشورنس کے نام پر پنشن سےکی جانی والی کٹوتی کے خلاف دائر مفاد عامہ عرضی کی سماعت کے دوران جمعرات کو چیف سکریٹری اور صحت سکریٹری سے 14 جولائی تک تفصیلی جواب پیش کرنے کو کہا۔

ہیلتھ انشورنس کے نام پر پنشن سے کٹوتی کے معاملے میں حکومت سے جواب طلب
ہیلتھ انشورنس کے نام پر پنشن سے کٹوتی کے معاملے میں حکومت سے جواب طلب

By

Published : Jul 8, 2021, 10:49 PM IST

ہیلتھ انشورنس کے نام پر پنشن سےکی جانی والی کٹوتی کے خلاف دائر مفاد عامہ عرضی پر اگلی سماعت کے لیے تاریخ 14 جولائی کو مقرر کی گئی ہے ۔ اس معاملے میں سماعت آج چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جسٹس آلوک کمار ورما کی بینچ میں ہوئی ۔ دہرادون کے رہنے والے گنپت سنگھ بیشٹ اور دیگران کی جانب سے ایک مفاد عامہ عرضی دائر کر کے کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت 21 دسمبر ، 2020 کوحکم جاری کرکے صحت بیمہ کے نام پر سبکدوش ملازمین کی پنشن سے لازمی کٹوتی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پُشکر سنگھ دھامی بنے اتراکھنڈ کے 11 ویں وزیراعلیٰ

اس کے لئے ملازمین کی اجازت نہیں لی گئی ہے ۔ کٹوتی یکم جنوری 2021 سے شروع کی گئی ہے ۔ عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ قدم غیر آئینی ہے ۔ حکومت پہلے ہیلتھ انشورنس کی رقم خود ہی برداشت کرتی تھی ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details