اتراکھنڈ کے تحری گڑھوال میں آنگن واڑی سے وابستہ ہزاروں خواتین نے اپنے مطالبات کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
آنگن واڑی کارکنان کا احتجاج، دیکھیں ویڈیو مظاہرین نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم ایس ڈی ایم رویندر جیٹھا کو سونپا۔ ہزاروں کی تعداد میں سڑک پر اتری آنگن واڑی خواتین نے الزام لگایا کہ صوبائی حکومت ان کا مسلسل استحصال کررہی ہے۔
آنگن واڑی کارکنان نے کہا کہ حکومت نے ان کے اوپر کام کا اتنا بوجھ ڈال دیا ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور سے کافی پریشان ہیں۔
آنگن واڑی کارکنان نے کہا کہ انہیں ملنے والے ماہانہ روپے وقت پر نہیں ملتی جس کے سبب گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
آنگن واڑی کارکنان کا احتجاج احتجاجی خواتین نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے تو صوبے کی تمام آنگن واڑی خواتین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی۔