نینی تال:ریاست اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں پولیس نے اتوار کو ممنوعہ گائے کے گوشت کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا جب کہ چار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گئو ونش پروٹیکشن اسکواڈ کو اطلاع ملی کہ پل بھٹہ تھانہ کے شاہدورا میں گائے کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور گئو مانس اسکواڈ کے دستے نے جائے واقع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس نے گڈو ساکن شاہدورہ، تھانہ پل بھٹہ کو جائے واقعہ سے ممنوعہ گوشت فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ beef smuggler arrested in Uttarakhand
یہ بھی پڑھیں:Ahmedabad Meat Issue: احمدآباد میں سڑک پر جانور کا گوشت ملنے سے سنسنی، ایک ملزم گرفتار