ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پتھوراگڑھ میں واقع تحصیل دھارچولہ میں چین کی سرحد کو ملانے والا اہم تواگھاٹ موٹر پل ٹوٹ گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرالی جے سی بی مشین کے ساتھ ملپا سے آگے سڑک کاٹنے کے لیے پل سے جا رہی تھی، اسی دوران پل گر گیا۔ حادثے میں ٹرالی ڈرائیور نوین سنگھ (32) رہائشی ہماچل اور پوکلینڈ آپریٹر سریندر کمار (40) رہائشی پنجاب زخمی ہوگئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز اس پل کے ذریعے چین کی سرحد تک پہنچتے تھیں، مانسرور سیاح اسی پل کے ذریعہ ہی کیلاش مانسرور درشن کے لیے جاتے تھے۔ یہ پل بی آر او کے تحت ہے۔ پل کے خراب ہونے کی وجہ سے اب فوجیوں اور سرحدی علاقے کے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔