اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کمیٹی کے رویہ سے حجاج پریشان - عازمین حج کمیٹی

اتر پردیش کی دار الحکومت لکھنؤ سے عازمین حج کی پہلی پرواز 21 جولائی کو صبح 2:25 پر ہے، تاہم حج کمیٹی نے حجاج کو ایک دن قبل ہی بلایا ،جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔

عازمین حج کمیٹی کے رویہ سے حجاج پریشان

By

Published : Jul 20, 2019, 11:46 PM IST

واضح رہے کہ لکھنؤ ضلع سے 1818 عازمین حج مقدس سفر پر جائیں گے۔ پہلی فلائٹ 21 جولائی کو روانہ ہوگی، جبکہ آخری فلائٹ 6 اگست کو ہے۔

عازمین حج کمیٹی کے رویہ سے حجاج پریشان

عازمین حج نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ شڈیول کی وجہ سے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے اپنی پریشانیوں کو ذمہ داران کے سامنے رکھی تو انہیں نے ہمیں صحیح جواب نہیں دیا اور یہ کہہ کر روانہ کیا کہ آپ اپنے فلائٹ سے محض 6 سے 8 گھنٹے پہلے ہی آئیں۔

الہ آباد سے آئے ہوئے عازمین حج نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیٹی کی غلطی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ہم لوگ یہاں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ آ چکے ہیں، جبکہ یہاں پر بیٹھنے اور کھانے پینے کا کوئی انظام نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details