پہلے معاملے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کانپور نے مریض کے رابطے میں آئے ہوئے تمام لوگوں کی ٹیسٹنگ شروع کر دی تھی۔ الگ الگ علاقوں سے 645 لوگوں کے سیمپل لئے گئے تھے، جس میں 109 حاملہ خواتین بھی شامل تھیں۔
واضح رہے کہ زیکا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع انتظامیہ نے ہر طرح کی تدابیر شروع کر دیے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ لوگوں کو گھر گھر جاکر زیکا وائرس سے بچنے کے طریقے بتا رہے ہیں۔