دیوبند کے دارالعلوم چوک پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے و ایس پی لیڈر حیدر علی نے کہا کہ نوجوان بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور عوام مخالف رویہ سے لوگوں کوآگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کارکنان بی جے پی کے دور میں بڑھ رہی بے روزگاری، آسمان چھوتی مہنگائی، بہن بیٹیوں پر ہورہے مظالم، قانونی نظم و نسق کی بدحالی جیسے مسائل عوام کے درمیان جاکر اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر نوجوان متحد ہوکر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینگے، کیونکہ اس حکومت نے جھوٹے وعدوں کے سہارے عوام کو دھوکہ دینے کاکام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت جمہوریت اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، لیکن ایس پی کارکنان اس کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرینگے اور متحد ہوکر جمہوریت و آئین کی حفاظت کرینگے۔
اس دوران مفتی احمد گوڈ نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں صوبہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے، بہو بیٹیاں گھر میں بھی محفوظ نہیں ہیں اسلئے کارکنان متحد ہوکر اس عوام مخالف حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا کام کریں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ڈبل انجن کی سرکار ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اس عوام مخالف حکومت کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اپوزیشن کے احتجاجیوں پر پابندی لگا رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت سماجوادی پارٹی کا ہے۔