میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے مولانا قصبے میں نوجوان کا اس کے دوستوں نے ہی بے رحمی سے قتل کر دیا۔ پولیس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔Youth Shot Dead By His Friends In Meerut In Uttar Pradesh
ذرائع کے مطابق میرٹھ کے تھانہ مولانا علاقے کے تہائی محلے میں گزشتہ روز نوجوان کو گھر سے اس کے دوست بلا کر لے گئے اور بازار میں سر عام گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بازار میں فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔