لکھنؤ:مرکزی وزیر مملکت کوشل کشور کے گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملنے کے بعد افراتفری مچ گئی ہے۔ نوجوان وزیر کے بیٹے کا دوست تھا۔ اطلاعات کے مطابق گولی وزیر کے بیٹے کی پستول سے چلائی گئی، جس سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مغربی ڈی سی پی راہل راج، اے ڈی سی پی چرنجیوی ناتھ سنہا سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ فارنسک ٹیم بھی موقع واردات پر موجود ہے۔ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے۔
بتایا جا رہا کہ یہ واقعہ ٹھاکر گنج تھانہ علاقہ کے بیگریا گاؤں میں واقع مرکزی وزیر کی دوسری رہائش گاہ پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر کوشل کشور کے بیٹے وکاس کشور کے دوست ونے سریواستو وزیر کی رہائش گاہ پر آیا تھا، جہاں ونے سریواستو کی صبح چار بجے سر میں گولی لگنے سے موت ہو گئی۔