ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ نگر کوتوالی علاقے کے پورے شیخ ٹیئواں گاؤں میں بدھ کے روز معمولی تنازعہ پر شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
شرپسندوں کی گولی سے نوجوان ہلاک - Police sent the body for autopsy,
پرتاپ گڑھ کے نگر کوتوالی علاقے میں بدھ کے روز معمولی تنازعہ پر شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار دی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
جانکاری کے مطابق سڑک پر تیز رفتار سے جارہی میجک گاڑی سے دھول اڑنے کو لے کر پیچھے چل رہے بائیک سوار نے میجک کو اوور ٹیک کرکے روکا، اس کے بعد بائیک سوار اور میجک کے ڈرائور میں تنازعہ شروع ہوگیا، اتنے میں میجک میں پیٹھے شرپسندوں نے بائیک سوار نوجوان کو گولی مار دی جس سے بائیک سوار ببلو نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ گولی کی آواس سن کر مقامی لوگ دوڑے تبھی شرپسندوں نے ان پر بھی فائرنگ کر دی جس سے دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش لو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، جبکہ دیگر تین لوگوں کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں منتقل کرا دیا گیا ہے۔