جھانسی:ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی کے سیپری بازار تھانہ علاقے میں واقع رائل سٹی ٹاورکی آٹھویں منزل سے جمعہ کی صبح ایک نوجوان نے چھکانگ لگا دی، جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ رائل سٹی ٹاور میں فلیٹ نمبر409میں رہنے والے راجیو شاکیہ کے بیٹے کوستبھ شاکیہ (19) نے صبح تڑکے تقریبا چار بجے آٹھویں منزل کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ راجیو شاکیہ یہاں جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر کے پوسٹ پر تعینات ہیں۔ حادثہ کے وقت راجیو شاکیہ اپنے گھر پر نہیں تھے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ دہلی میں کسی رشتے کے یہاں گئے تھے۔ Youth jumped from eighth floor in Jhansi
یہ بھی پڑھیں: Mental Falls off Eighth Floor: مریض نے ہسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی، موت