اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی وے سے لاش برآمد - انیل

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں انیل نامی شخص کی لاش خراب حالت میں برآمد کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کرہی اور جلد ہی ملزمین کی گرفتاری کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ہائی وے سے لاش برآمد

By

Published : Sep 8, 2019, 10:05 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:48 PM IST

ضلع کے کوتوالی ہرپال میں نگر برسوھیا محلے میں رہائش پذیر انیل کی لاش کٹرا بلور ہائی وے پر خراب حالت میں پائی گئی جس کے سبب علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر انیل کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور اسے قتل کیے جانے کا الزام لگایا ہے۔

مقتول کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ انیل روز کی طرح کھانا کھا کر گھر کے قریب ایک کارخانے میں سونے چلا گیا رات میں آٹھ بجے ایک کال موصول ہوئی اور وہ کہیں چلا گیا۔لیکن صبح 6 بجے انھیں پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ انیل کی لاش کٹرا بلور ہائی وے پر خراب حالت میں پڑی ہے۔

ہائی وے سے لاش برآمد

اس واقعہ کی اطلاع ہونے کے بعد انسپکٹر بھگوان چند ورما نے کہا کہ اس پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔

ایس پی الوک نے بتایا کہ انیل کے اہلخانہ کی تحریری شکایت کے بعد کیس درج کر لیا گیا ہے، ملزمین اب پولیس کی گرفت سے دور نہیں ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کرکے جلد ہی ملزمین پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details