اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان نے کی خودکشی - نوجوان نے کی خودکشی

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ نیو منڈی کے علاقہ سروٹ گیٹ میں ایک نوجوان نے ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کرلی ہے۔

نوجوان نے کی خودکشی
نوجوان نے کی خودکشی

By

Published : Jan 29, 2020, 1:44 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

واقعے کی اطلاع ملتے ہی منڈی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نوجوان کی شناخت کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیجی دیا ہے۔ تا ہم نوجوان کی شناخت مونو ولد کوشی لال، کندن پورہ شہر تھانہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔

اسی واقعے کے بارے میں ریلوے اہلکار نے بتایا کہ یہ نوجوان کافی ٹائم سے یہاں بیٹھا تھا، اس سے قبل بھی اس نوجوان نے ایک اور ٹرین کے سامنے آنے کی کوشش کی تھی تا ہم لوگوں نے وقت رہتے اسے ایسا کرنے سے بچا لیا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد دوسری ٹرین کو آتے دیکھ کر اس نے اس کے سامنے لیٹ کر خودکشی کرلی۔

اس سلسلے میں لوگوں نے ہی اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دی تب اسٹیشن ماسٹر نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے موقع پر ہی مردہ نوجوان کی لاش کو قبضہ میں لے کر لواحقین کو اطلاع دی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details