اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2020, 2:04 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: فیس بک پر دھمکی دینا پڑا مہنگا

ضلع بستی میں فیس بک پر ایک نوجوان کو کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینا مہنگا پڑ گیا۔ بستی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کورونا وائرس: فیس بک پر دھمکی دینا پڑا مہنگا
کورونا وائرس: فیس بک پر دھمکی دینا پڑا مہنگا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی کے پارس رامپور تھانہ علاقہ کے گاؤں نارائن پور کا رہائشی طالب انصاری نے فیس بک پر کورونا پھیلانے کے بارے میں ایک پوسٹ کی تھی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ، 'ہم کورونا پھیلائیں گے'۔

اس کے دیگر پوسٹ پر بھی وزیر اعظم اور وزیراعلی کے بارے میں نازیبا تبصرے تھے جس کے بعد پرس رامپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی ہیمراج مینا کے مطابق، نرائن پور گاؤں کے ہی دلیپ کمار پانڈے نے طالب انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ طالب نے اپنے فیس بک آئی ڈی پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف انتہائی نازیبا تبصرہ لکھا ہے۔

ایس پی نے کہا کہ وہ اپنی فیس بک آئی ڈی پر لکھا ہے کہ ہم کورونا وائرس پھیلائیں گے۔ تحریر کی بنیاد پر پرس رمپور پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 295 اے، 188، 270 اور 67 کے تحت مقدمہ درج کرکے طالب کو گرفتار کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details