حکومت کی جانب سے ہر تین ماہ پر بزرگوں کو ملنے والی 1500 روپیے کی پنشن سے ان کی گزر بسر کسی طرح ہوتی ہے، لیکن ان کو ملنے والی یہ قلیل رقم بھی ان بزرگوں کے اکاؤنٹ میں نہ آکر غیر مستحق افراد کو مل رہی ہے۔
یہ معاملہ سامنے آیا ہے، امروہہ ضلع کی تحصیل حسن پور کے گاؤں فتح پور کھادر میں، جہاں پنشن بزرگوں کو نہ مل کر نوجوانوں کو مل رہی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے بدعنوانی کا یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس گاؤں میں درجنوں ایسے خاندان ہیں جن میں بزرگ والدین کو پنشن نہیں مل رہی ہے، لیکن ان کے جوان بیٹوں اور بہوؤں کو بڑھاپے کی پنشن مل رہی ہے اور یہ گاؤں کا واحد معاملہ نہیں ہے۔
گاؤں میں بہت سے نوجوان اور خواتین سے بات کی گئی تو انہوں نے پنشن ملنے کی بات کو قبول کیا ہے۔
فتح پور کھادر گاؤں میں، درجنوں خواتین و مردوں کو کم عمری میں ہی بڑھاپے کی پنشن دی جا رہی ہے۔ جب ان نوجوانوں سے بات کی گئی تو اُنہوں نے پنشن ملنے کی بات تو قبول کی، لیکن کچھ نوجوانوں نے اسے جھوٹا بھی ثابت کرنے کی کوشش کی۔
جب گاؤن پردھان کے شوہر سے اس بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا۔ گاؤں کے پردھان کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے کسی کو پنشن کے لئے کوئی ڈاکومنٹ نہیں دی ہے۔