اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ہتھگواں علاقے میں ایک بزرگ شخص نے گھر میں گھسے نوجوان کو چور سمجھ کر گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا 'ہتھگواں علاقے کے کڈھا گاؤں میں اتوار کی رات گھر میں گھسے ایک نوجوان وویک اپادھیائے(25) کو بزرگ مکان مالک کرشنا کمار پانڈے نے بدمعاش سمجھ کر اپنی لائسنسی بندوق سے گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی'۔