ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ میناٹھیر علاقہ میں اس وقت کوہرام مچ گیا ہے جب ایک شخص کی اچانک موت ہو گئی۔ موت کی وجہ پولیس کا تشدد بتایا جا رہا ہے۔
مرادآباد: پولیس کے خوف سے نوجوان ہلاک دراصل پورا معاملہ تھانہ مناٹھیر علاقہ کے امرت پُر اُدھو کا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'رات کے وقت پولیس لوٹ کے معاملے میں فرار افراد کو پکڑنے اس کے گھر گئی تھی۔ پولیس نے گھر میں قدم رکھتے ہی دونوں افراد کو گرفت میں لے لیا۔'
مرادآباد: پولیس کے خوف سے نوجوان ہلاک عتیق نے پولیس سے سوال کیا کہ 'کیوں پکڑا ہے میرے بھائی کو۔'
پولیس پر الزام ہے کہ' پولیس نے عتیق کے سامنے ہی اس کے بھائی کو مارنا شروع کر دیا یہ دیکھ کر عتیق کو دل کا دورا پڑگیا اور اس کی موت ہو گئی۔
گھر کے لوگ پولیس کو ہی عتیق کی موت کا ذمہ دار مان رہے ہیں۔
فی الحال حلقہ کی پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔