اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی میں کورونا کی بازیابی کی شرح میں ہو رہی ہے بہتری: یوگی - یوگی کا کوروناصورتحال پر بیان

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ چار کروڑ ٹیسٹ کے ساتھ اترپردیش سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کرنے والی ریاست ہے۔ اسے مسلسل بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ سبھی نجی اور سرکاری لیباریٹریز کی صلاحیت کو دگنا کرنے کی کارروائی تیز کی جائے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ

By

Published : Apr 28, 2021, 7:15 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں کورونا کی بازیابی کی شرح میں ہر دن ہوتی بہتری اطمینان کا موضوع ہے۔ حالانکہ لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر ہر حال میں عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

یوگی نے یہاں ٹیم -11 کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کووڈ انتظامیہ کی سمت میں ٹیم ورک سے اچھے نتیجے مل رہے ہیں۔ پچھلے قریب ایک ہفتے سے ریاست کی بازیابی شرح میں ہر دن بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں 35,903 لوگ کووڈ سے لڑائی جیت کر صحت مند ہوئے ہیں۔ سبھی عوام کووڈ ہدایات کے مطابق برتاؤ کریں۔ ماسک ،سینیٹائزر اور دو گز کی دوری کے اصول کو اپنی عادت میں شامل کریں۔



انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کے پیش نظر سی ایچ سی ایک چھوٹی اور بے حد اہم اکائی ہے۔ یہاں آکسیجن پلانٹ لگانے کے لمبے عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہی ضرورت کے مطابق آکسیجن کنسنٹریٹر جیسے فوری استعمال میں آنے والا فائدے مند موثر نظام ہوسکتا ہے۔ ریاست کے سبھی سی ایچ سی میں کم از کم 10-10 آکسیجن کنسنٹریٹر کی فراہمی یقین کرائے جانے کی کارروائی ہو۔



وزیراعلی نے کہا کہ چار کروڑ ٹیسٹ کے ساتھ اترپردیش سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کرنے والی ریاست ہے۔ اسے مسلسل بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ سبھی نجی اور سرکاری لیبس کی صلاحیت کو دگنا کرنے کی کارروائی تیز کی جائے۔



انہوں نے کہا کہ انفیکشن کے پیش نظر ہمیں سبھی حالات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ اگلے کچھ دنوں کے اندر ریاست میں کووڈ ڈیڈیکیٹیڈ بیڈس کی حالیہ صلاحیت کو دگنا کیا جائے گا۔ محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے محکمے سرکاری نظام کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کے تعاون سے بیڈس کو دگنا کرنے کو یقینی بنائیں۔ سکریٹری سطح کے ایک افسر کی ذمہ داری اس کام میں لگائی جائے۔ اس کی روزانہ مانیٹرنگ کی جانی چاہئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details