لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ریاست میں 199 آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا اور 501 مراکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ بچے ملک کا حال ہونے کے ناطے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ جب ملک کا حال محفوظ ہوتاہے تب ہی ملک کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ملک کے حال اور مستقبل کومحفوظ بنانے میں آنگن واڑی مراکز کے مضبوط رول کو وقت کی ضرورت قرارد یا۔Yogi Laid Foundation Stones of Anganwadi Centers
یوگی نے دودھ پلانے والی خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کو جوڑ کر کے مستقبل کو صحت مند اور قابل بنانے میں تمام فریقوں سے فعال تعاون کی اپیل کی۔ یوگی نے کہا کہ اگر ماں صحت مند ہوگی تو ملک کی موجودہ حالت خود بخود صحت مند رہے گی۔ بچوں کی اچھی پرورش ہوگی تو معاشرہ اور قوم مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت معاشرے کی بنیادی ضروریات ہیں اور ماں کی غذائیت اور تعلیم کے زور پر ہی ملک کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔