اردو

urdu

By

Published : Feb 23, 2021, 10:10 PM IST

ETV Bharat / state

یوگی حکومت کا بجٹ کسان اور غریب مخالف: حاجی فضل الرحمن

اترپردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے آج اسمبلی میں ریاست کا بجٹ 2021-2022 پیش کیا جسے اپوزیشن نے عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا۔

Yogi government's budget farmer and poor opponent: Haji Fazlur Rehman
یوگی حکومت کا بجٹ کسان اور غریب مخالف: حاجی فضل الرحمن

یوگی حکومت کی جانب سے آج اسمبلی میں بجٹ 2021-2022 پیش کیا گیا۔ عام بجٹ کو اپوزیشن نے عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے اسے مایوس کن اور عوام دشمن بتایا۔

یوگی حکومت کا بجٹ کسان اور غریب مخالف: حاجی فضل الرحمن

بجٹ پر سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کا یہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ کسانوں، نوجوانوں سمیت سبھی طبقات کو اس بجٹ میں نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ مکمل طور پر کسان مخالف اور عوام دشمن ہے۔ کسانوں کو بجٹ سے بڑی توقعات تھیں لیکن حکومت نے انہیں دھوکہ دیا۔ اس بجٹ سے لوگوں کا بھلا نہیں ہوگا۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ ’مرکزی حکومت کے بجٹ کی طرح ہی ریاست اترپردیش کا بجٹ بھی صرف بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کےلیے بنایا گیا۔ بجٹ میں کچھ نیا اور خاص نہیں ہے۔ اس میں صرف اور صرف وعدے کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details