اردو

urdu

ETV Bharat / state

'منی منجری کے لواحقین کو انصاف دیا جائے' - جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے سیول سروس افسر منی منجری کی موت کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کو انصاف دینے کی اپیل کی ہے۔

Yogi government to give justice to Mani Manjari's family: Priyanka
منی منجری کے لواحقین کو انصاف دے یوگی حکومت: پرینکا

By

Published : Jul 12, 2020, 3:46 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ منی منجری رائے ایک ایماندار افسر تھیں۔ وہ اپنے محکمے کے کام کرنے کے طریقے اور نظام پر سوال اٹھاتی تھیں لیکن ہم نے انہیں کھودیا ہے۔

انہوں نے کہا 'بلیا میں تعینات پی سی ایس افسر منی منجری رائے کے ساتھ اچانک ہوئے اس واقعہ سے ان کے گھروالے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی منصفانہ جانچ ہونی چاہیے'۔

محترمہ واڈرا نے کہا 'میں نے اترپردیش کے وزیراعلی جی کو خط لکھ کر اس میں ایک منصفانہ جانچ کرکے سبھی حقائق کو سامنے لانے کی درخواست کی ہے۔ امید ہے کہ منی منجری جی کے گھروالوں کو انصاف ملے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details