اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی حکومت بنکروں کی مدد کرے: پرینکا - Yogi government should help Tailors : Priyanka

پرینکا گاندھی نے لکھا کہ 'معاشی بحران نے مڈل کلاس اور جنرل زمرے کے نوکری پیشہ افراد کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔'

priyanka gandhi
priyanka gandhi

By

Published : Aug 28, 2020, 3:49 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو یاد دلایا ہے کہ لاک ڈاؤن میں معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے بنکروں کی بجلی معافی کے لئے ان کے ذریعہ لکھے خط کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

محترمہ واڈرا نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'میں نے 13مئی کو یوپی حکومت کو خط لکھ کر بنکروں کا بجلی معاف کرنے اور لاک ڈاؤن سے پیدا بحران میں مدد کے لئے ہر ایک بنکر کنبے کو 12000 روپئے فی ماہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنکروں کی بری حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت کو فوراً یہ قدم اٹھانے چاہئیں تاکہ اس آرٹ کو بچایا جاسکے'۔

پرینکا نے خط میں لکھا تھا 'کورونا وبا سے عوامی زندگی متاثر ہے۔ ہر سماج کے اوپر بھیانک معاشی مار پڑی ہے۔ کسان غریب اور مزدور سماج کی حالت کافی خستہ ہے۔ معاشی بحران نے مڈل کلاس اور جنرل زمرے کے نوکری پیشہ افراد کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ کاروبار اور تاجر سماج کے اوپر اپنا وجود بچانے کا بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ ان سماج کی مدد کرنا ناگزیر ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
پونے اور حیدرآباد میں ماروتی سوزو کی خریداری شروع

انہوں نے مزید لکھا تھا 'ریاست میں ایک بڑی آبادی بنکری کے پیشے سے وابستہ ہے۔ اس وبا میں ان کا پورا کاروبار ڈھپ ہوگیا ہے۔ بنکروں کو فوری راحت پہنچانے کی ضرورت ہے۔ بنکروں کے بجلی بل معاف کیا جائے اور ہر ایک بنکر کنبے کو فی ماہ 12ہزار روپئے نقصان کی تلافی کے طور پر فراہم کیا جائے۔ اسی طرح سے قالین کاروباریوں اور کاریگروں کو مالی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ ان کے بنک قرض معاف کئے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details